جانیے بہت جلد ویسٹ انڈیز کب پاکستان آرہی ہے؟
جی ہاں آج کل پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے شہرہ آفاق کھلاڑی دورہ کر رہے ہیں مگر پاکستانیوں کو انتظار ہوتا ہے کہ کب کوئی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے تو جناب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ابھی کچھ ہی دیر پہلے قزافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 72 گھنٹوں میں ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کا ناموں کا اعلان کردیں گے اور ساتھ ہی پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون کا شیڈول بھی منظر عام پر آجائے گا
نجم سیٹھی نے اپنی پریس کانفرنس میں دوسری خوشخبری سنائی کہ اکتوبر میں سری لنکا پاکستان کے ساتھ ایک یا دو ٹی ٹونٹی میچ بھی پاکستان میں کھیلے گی اور اس سلسلے میں سری لنکن بورڈ نے حتمی وعدہ کر لیا ہے
پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی نے بڑی خوشخبری کے طور پر خبر دی کہ ویسٹ انڈیز بورڈ کا لیٹر ان کو موصول ہوگیا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر کے آخری ہفتے میں پاکستان کے ساتھ تین ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیلے گی تاہم ویسٹ انڈیز اپنے دورے کو ورلڈ الیون کے کامیاب دورے سے مشروط رکھا ہے،،،پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ ورلڈ الیون، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے تمام میچ قزافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونگے کیونکہ تمام ٹیمیں محض لاہور میں کھیلنے کو تیار ہیں
ساتھ نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پی سی بی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ نوم،بر کے پہلے ہفتے میں ہوگا تاہم انہوں نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کس شہر میں منعقد ہوگا
اپنی رائے کا اظہار کریں