ویسٹ انڈیئن ٹی وی نے سموگ کے بہانے کا بھانڈا پھوڑ دیا
چیئرمین پی سی بی نے حال ہی میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاک ویسٹ انڈیز کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور ہم محمکہ موسمیات سے رابطے میں ہیں اور موسم ٹھیک ہوتے ہی پاک ویسٹ انڈیز کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا
مگر ویسٹ انڈیز کے ٹی وی چینل سٹار میکس نے پی سی بی کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی اور دعوی کیا ہے کہ ویسٹ انڈیئن بورڈ سیکورٹی کے معاملے کھلاڑیوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے اور ذیادہ تر ویسٹ انڈیئن کھلاڑی پاکستان آنے سے گریزاں ہیں
کابل میں بم دھماکے میں بچ نکلنے والے رینیڈاڈ کے پلیئر ریاد ایمرت نے انہیں بتایا کہ وہ کیسے حملے میں بال بال بچے۔ اور ریاد ایمرت کے بیان نے بھی ویسٹ انڈیئن کھلاڑیوں کے ذہنوں پر خوف طاری کردیا ہے
دوسری طرف پاکستان کے ہر سپورٹس صحافی نے پی سی بی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے اور حقائق جاننے کی کوشش کی ہے مگر ابھی تک پی سی بی میڈیا کی جانب سے نہ تو کوئی واضح اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی انہوں نے اپنے چہیتے صحافیوں کو اندر کی بات بتائی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں