More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

وہاب ریاض ایک بار پھر سلیکشن کمیٹی کو خوش کرنے میں کامیاب

وہاب ریاض ایک بار پھر سلیکشن کمیٹی کو خوش کرنے میں کامیاب

فاسٹ باولر وہاب ریاض نے ایک بار پھر ان مبصرین کی ہوا نکال دی کہ جو یہ دعوی کر رہے تھے کہ وہاب ریاض کی کرکٹ ختم ہوگئی کیونکہ وہ تینوں فارمیٹ کے مہنگے ترین باولر ثابت ہورہے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ بھی دعوی تو کررہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بیانا جائے گا اور مستقبل کے لیے ٹیم بنائی جائے گی مگر شاید پی سی بی بھی وہاب ریاض کی خصوصیات سے واقف نہیں کہ وہ ٹیم میں جگہ بنانے کے ہنر میں پی ایچ ڈی ہیں

ایک طرف تو ہیڈ کوچ و کپتان عثمان شنواری کو مستقبل کا اثاثہ قرار دے رہے ہیں مگر المیہ دیکھیے کہ سہیل خان اور شنواری کو ورلڈ الیون کے خلاف موقع تو دیا گیا مگر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا
احمد شہزاد فارم میں آئے تو ان کی جگہ سمیع اسلم کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا،،،ماہرین کرکٹ سری لنکا کے خلاف اعلان کردہ ٹیم کو حیران کن قرار دے رہے ہیں
اعلان کردہ ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان)، شان مسعود، سمیع اسلم، حارث سہیل، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، عثمان صلاح الدین، محمدعامر، بلال آصف، حسن علی، یاسر شاہ، محمد اصغر، وہاب ریاض، محمد عباس اور میر حمزہ شامل ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں