پاکستان سری لنکا میچ — خطرات و خدشات بڑھنے لگے
یوں تو ورلڈ الیون کے کامیاب دورے کے بعد دنیائے کرکٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامات کو ستائش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے اور اب 29 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایک ٹی ٹونٹی میچ شیڈول ہے مگر سری لنکن کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا کے حالیہ بیان سے معاملہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے
سری لنکن کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے عندیہ دیا ہے کہ بورڈ کسی کھلاڑی پر پاکستان جانے کے لیے دباو نہیں ڈالے گا اور پاکستان جانے کا فیصلہ ٹیم متفقہ طور پر کرے گی تاہم ورلڈ الیون ٹیم میں شامل ان کے ساتھی تھیسارا پریرا نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے مزید کہا کہ ہمارے بورڈ کا نمائندہ میچ سے دو ہفتے قبل لاہور کا دورہ کرے گا اور سیکورٹی کے از سر نو انتظامات کا جائزہ لے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں