More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
19ویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان شاہینز کے کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں نے آج صبح کوچز کی زیر نگرانی میں باب وولمر انڈور سکول میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان شاہینز 29 ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان شاہینز قاسم اکرم کی قیادت میں 30 ستمبر کو چین کے شہر ہانگزو کے لیے روانہ ہوگی۔ پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے مینجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سر انجام دینگے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر ،ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن ،بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک،مورنے مورکل باولنگ کوچ ہونگے آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر ہونگے ڈریکس سائمن سٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ کے فرائض سر انجان دینگے ورلڈ کپ میں احسن افتخار ناگی قومی ٹیم کے میڈیا مینجر ہونگے عثمان انوری سکیورٹی مینجر، مقبول بابری سائیکولجسٹ، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر کے فرائض سر انجام دینگے ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم کا شاندار آغاز، پہلے میچ میں منگولیا کو ہرا دیا شاہین شاہ کے کپتان بننے سے متعلق خبروں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل عبد الرزاق اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کے انعقاد پر خوش، شاہد آفریدی کو فٹ کھلاڑی قرار دیدیا گلوبل کرکٹ کپ: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد امریکا کو ایک وکٹ سے شکست دیدی ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش، آئی سی سی نے 8 افراد کو معطل کر دیا رونالڈو کا ایران پہنچنے پر شاندار استقبال، ریشمی قالین تحفے میں دیا گیا پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا کراچی میں شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب، بابر نے بھی شرکت کی

سری لنکا سے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دو ٹیسٹ – سرفراز کا کیمپ میں شرکت سے انکار

سری لنکا سے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دو ٹیسٹ – سرفراز کا کیمپ میں شرکت سے انکار

اکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسی ماہ قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اسپن اور فاسٹ بولنگ کے علیحدہ علیحدہ کیمپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپن بولنگ کیمپ 10 سے 15جون تک منعقد ہوگا جبکہ فاسٹ بولنگ کیمپ کا انعقاد 16 سے 21 جون تک کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں تیرہ اسپنرز اور گیارہ فاسٹ بولرز کو ان کیمپس میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ 14 بیٹرز بھی کیمپ میں بلائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

ان دو کیمپس کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ آنے والے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کیا جاسکے۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے ان کیمپس کے لیے پاکستان انڈر19 اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے جو قومی ٹیم کے کوچز اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔

ان کیمپس سے سلیکٹرز کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ ان کیمپس سے اسپنرز اور فاسٹ بولرز کو بھی مدد ملے گی کہ ان کیمپس کے لیے تیار کردہ خصوصی سیشن میں لمبے اسپیل کرکے اپنی صلاحیتوں میں کس طرح اضافہ کرتے ہیں اور سخت موسمی حالات میں اپنی فٹنس کو کس طرح بہتر بناتے ہیں۔اسی طرح بیٹرز کو بھی ان کیمپس میں سری لنکا کے دورے کے لیے تیاری میں مدد ملے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بلائے گئے ان نوجوان کھلاڑیوں کو ان کیمپس میں آکر پاکستان وے کے بارے میں بھی بہتر طور پر اندازہ ہوسکے گا کہ قومی ٹیم کی کیا توقعات ہوتی ہیں۔ان نوجوان کرکٹرز کو سینئرز کھلاڑیوں کے تجربے سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جن کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ یا دیگر لیگز میں کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے وہ ان کیمپس میں شامل نہیں ہونگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ذاتی مصروفیات، بابر اعظم اور محمد رضوان (حج) اور محمد نواز (رہیب) کے سبب ان کیمپس میں شریک نہیں ہونگے انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے ہی مطلع کردیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کیمپس کے لیے جن کرکٹرز کو مدعو کیا ہے وہ یہ ہیں۔
ویڈیو دیکھیے اور جانیے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں