دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی ٹیم تشکیل دے لی گئی
دورہ جنوبی افریقہ کے لیے یوں تو قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے مگر تابی لیکس کے ذرائع کے مطابق ٹیم تقریبا فائنل کر لی گئی ہے،،، جسکے مطابق فاسٹ باولر محمد عامر ایک بار پھر قومی ٹیم کا حصہ بنا لیے جائیں گے جبکہ محمد عباس کی شمولیت فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں ہوگی،،، ذرائع کہتے ہیں کہ محمد عباس کی انجری معمولی نوعیت کی ہے اور وہ بآسانی ٹیسٹ کلیئر کر لیں گے
ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم،حارث سہیل اور اظہر علی سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ سعد علی، حسن علی، میرحمزہ، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، اسد شفیق اور یاسر شاہ بھی ساوتھ افریقہ ٹیم کے ہمراہ ہونگے
پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شیڈول ہے، اس سے پہلے 19 دسمبر کو پریکٹس میچ رکھا گیا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں