پاک اومان ہاکی سیریز، رانا عبدالوحید گولز کی شاندار ہیٹ ٹرک
پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے عمان ہاکی ٹیم کو چار میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 7-0سے شکست دے دی۔رانا عبدالوحید گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شیڈیول میچ میں پاکستانی ٹیم آغاز سے ہی چھائی رہی اور اس نے مہمان ٹیم کے خلاف وقفے وقفے سے گولز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ پاکستان کی طرف سے نے گولز کیے۔رانا عبدالوحید نے تین بار گیند کو گول پوسٹ میں پھینک کر گرین شرٹس کی فتح کا راستہ ہموار کیا جبکہ رانا سہیل،حماد انجم،رضوان علی اورامجد علی۔خان نے ایک، ایک گول کیا۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔ میچ کے موقع پر سیکرٹری پی ایچ ایف محمد آصف باجوہ ، چوہدری اختر رسول، قاسم خان، انجم سعید،کرنل آصف ناز کھوکھر سمیت سابق اولیمپئنز اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سیریز کا دوسرا میچ 2اکتوبر کو نیشنل سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں