More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

آئرلینڈ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کس گراونڈ پر پاکستان سے کھیلے گا؟

آئرلینڈ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کس گراونڈ پر پاکستان سے کھیلے گا؟

جی ہاں آئرلینڈ کو ون ڈے کے بعد اب ٹیسٹ پلیئنگ کنٹری میں بھی شامل کر لیا گیا اور آئرلینڈ اپنا پہلا تاریخی ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گا،،، اطلاعات کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آئرلینڈ کے متعدد کلبز کی خواہش تھی کہ یہ ٹیسٹ ان کی گراونڈ پر ہو مگر یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے مالاہائیڈ کرکٹ کلب کو حاصل ہوا ہے اور پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین یہ ٹیسٹ مالا ہائیڈ گراونڈ پر منعقد ہوگا
کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو وارین ڈیوٹروم کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ اپنا پہلا ٹیسٹ پاکستان جیسے مضبوط ملک کے خلاف کھیل رہا ہے جو آئرلینڈ کے لیے اعزاز کی بات ہے،،،انہوں نے کہا کہ میچ کے انتظامات ابھی سے مکمل ہیں اور گیارہ مئی تک گراونڈ کی ہر طرح کی تزئین و آرائش مکمل کر لی جائے گی

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں