Share on Pinterest
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں






پیغام بھیجیں
More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں






پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

دفاعی چیمپئن بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

دفاعی چیمپئن بھارت  نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ منگل کے روز پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جے پی مارکس اوول میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ جیسوال 105 اور سیکسینا 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت نہ ہوسکا۔ قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے کپتان حیدر علی اور روحیل نذیر کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ روحیل نذیر 62 اور حیدر علی 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 43.1اوورز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے مِشرا نے 3 جبکہ تیاگی اور بشنوی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مطلوبہ ہدف کےتعاقب میں بھارتی انڈر 19 ٹیم کے اوپنرزنے اننگز کا آغاز مثبت انداز میں کیا۔ دفاعی چیمپئن کے اوپنرز جیسوال اور سیکسینا نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ایونٹ کی سب سے بہترین شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے212 گیندوں پر 173رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کوفتح دلادی۔ جیسوال نے 113 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سیکسینانے 99 گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے 59رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ میں سنچری اسکور کرنےپر بھارت کے اوپنر جیسوال کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ 8فروری کو بینونی میں کھیلے گی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں