پاک بھارت میچ، فائنل سے بڑھ کر اہمیت کا میچ آج شام 7 بجے
دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیمیں پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی جہاں کھلاڑیوں کے جوش کے ساتھ تماشائیوں کا جنون بھی عروج پر پہنچ چکا ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایک بار پھر پاک بھارت میچ دنیا بھر میں دیکھے جانے والے میچز کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ ٹاکرا کانٹے دار ہے اس لیے تمام ماہرین تزبزب کا شکار ہیں اور وہ کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار دینے سے گریزاں ہیں ،
پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے میچ شروع ہوگا۔
ادھر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دورہ سعودی عرب پر روانگی سے پہلے کہا ہے کہ پاک بھارت ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے اعصاب پر قابو پانا ہوتا ہے، بابر اعظم
پاک بھارت میچ کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے ہم نے پر اعتماد رہ کر نارمل کرکٹ کھیلنا ہے ہم نے یہ نہیں دیکھنا کہ مد مقابل کونسی ٹیم ہے ، دباؤ نہیں لیں گے اور ہر کھلاڑی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنا بہترین کھیل پیش کرے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں