پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری
قومی کرکٹ ٹیم کا 5 ہفتوں پر مشتمل دورہ 30 جولائی سے 2 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا
دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے
سیریز میں شامل 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں
پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 تک لارڈز میں کھیلا جائے گا
دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا
تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست 2020 تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا
پہلا ٹی ٹونٹی مقابلہ 29 اگست 2020 کو لیڈز میں ہوگا
دوسرا ٹی ٹونٹی مقابلہ 31 اگست 2020 کو کارڈف میں کھیلا جائے گا
تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 ستمبر 2020 کو ساؤتھ ہمپٹن میں منعقد ہوگا
سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان
سریز سے آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی، ذاکر خان
4 سالوں میں تیسری دو طرفہ سیریز کا انعقاد پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو سال 2022 میں پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے
جوابی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں