پاک آسٹریلیا ٹیسٹ، سٹیو سمتھ کو شاہین اآفریدی اور حارث روف کھٹکنے لگے
آسٹریلیا کے ٹاپ بلے باز سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو شکست دینے کے لیے کینگروزکو عمدہ کرکٹ کھیلنا ہوگی کیونکہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس فاسٹ باولرز اور سپنرز ہیں
سمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگئی اور پریکٹس سیشنز میں پاکستانی کنڈیشنز اور پچز کو سمجھنے کا موقع ملے گا
تاہم سٹیو نے اطمینان اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس تین سپنرز ہیں اور ہم بھی پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں
آسٹریلیوی بلے باز نے اپنے کپتان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو اسلام آباد کا موسم بہت بھایا ہے اور پاکستان میں ملنے والی میزبانی اور سیکورٹی لاجواب ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں