پنڈی ٹیسٹ سے ملنے والا اعتماد کراچی اور لاہور ٹیسٹ میں کام آٸے گا, رمیض راجہ
پنڈی ٹیسٹ پر از حد تنقید کے بعد چیٸرمین پی سی بی کا تگڑا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف رسک لیکر ٹیسٹ کینگروز کی جھولی میں نہیں ڈال سکتے تھے ۔ نامکمل ٹیم ہونے کے باوجود ہمارے کھلاڑیوں نے مضبوط ٹیم کا جم کر مقابلہ کیا ۔ مگر میں پھر بھی کہوں گا جدید کرکٹ میں پانچ روزہ میچ میں نتیجہ آ جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ,حسن علی اور فہیم اشرف کا ان فٹ ہونا بھی میچ نتیجہ خیز نہ ہونے کی ایک وجہ ہے
رمیض راجہ نے کہا کہ ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اور شاٸقین کرکٹ کو مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔
رمیض راجہ نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک سیزن ختم ہوتے ہی ملک میں 28 پچز بچھاٸی جا رہی ہیں جو ایک خاص مٹی سے تیار کی گٸی ہیں ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں