آسٹریلیا کا خوف، کاریگر کھلاڑی بہانے تراشنے لگے
صاحب سری لنکا کی اوسط درجے کی ٹیم سے شرمناک شکست سے سامنے کے بعد آسٹریلیا جیسی بدمست ٹیم سے ٹاکرا ہو تو بڑے بڑے پاکستانی سورماوں کے غباروں سے ہوا نکلنا کوئی نئی بات نہیں اور کچھ یہی ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر کے مشاہدے میں آیا ہے کہ کھلاڑی ٹریننگ کے دوران جان چھڑانے کے لیے بہانے بازی کرتے ہیں۔
مصباح الحق ٹیم کے اہم کھلاڑیوں وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل کے ساتھ ساتھ کپتان کی غیر ذمہ دارانہ کپتانی سے پریشان ہیں اور انہوں نے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان سے ملاقات کرکے تمام صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی ہے اور ذرائع کا دعوی ہے کہ کاریگر کھلاڑیوں اگر اپنا قبلہ درست نہیں کرتے تو ان کو سائیڈ لائن کرکے نوجوان کھلاڑی آسٹریلیا بھیجا جائے اور اس سلسلے میں مصباح الحق فیصل آباد میں جاری ٹی ٹونٹی کپ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کھوج کو جارہے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں