سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان،فواد عالم کی سنی گئی
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ابھی ابھی قزافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی اور راولپنڈی میں ہونے والے سری لنکا خلاف دو
ٹیسٹ میچوں کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیاf
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
سولہ رکنی ٹیم کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کیا
فواد عالم کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی
اسکواڈ میں اظہر علی (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر) اور بابر اعظم شامل
دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم اور حارث سہیل شامل
اسکواڈ میں امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس اور نسیم شاہ شامل
شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنواری بھی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں