شعیب ملک کو لال بتی دکھا دی گئی، بارہ کھلاڑیوں کا اعلان
جی ہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف باری رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے اور سابق کپتان شعیب ملک ممکنہ بارہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں، اعلان کردہ ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر اور آصف علی شامل ہیں۔
سپیڈ سٹار محمد حسنین بھی ایکشن میں نظر نہیں آ سکیں گے ،، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اعلان کردہ بارہ کھلاڑیوں میں پہلے گیارہ ہی ٹیم کا حصہ ہونگے
تو میدان لگے گا کل ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں شاہینوں اور کالی آندھیوں کا
اب دیکھیے کون میدان مارتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں