پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ رینکنگ داﺅ پر لگ گئی مگر کیسے ؟ انتہائی دلچسپ خبر آگئی
ایڈنبرا (تابی لیکس ) پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز 12 اور 13 جون کو ایڈنبرا میں کھیلی جائے گی ، گرین شرٹس جو کہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں اگر دونوں میچز جیت گئے تو ان کی پہلی پوزیشن پر برقرار رہے گے لیکن اگر سیریز ہار گئے تو ٹاپ پوزیشن کھونا پڑ سکتی ہے۔
اس وقت گرین شرٹس رینکنگ میں 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، نمبر 11 اسکاٹش ٹیم سے دونوں میچز جیتے تو پوائنٹس ٹیبل میں ایک نمبر کا اضافہ ہوجائے گا۔ سیریز1-1 سے برابر ہونے پر بھی پہلی پوزیشن برقرار البتہ3 پوائنٹس کی کٹوتی سے نمبر 2آسٹریلیا کے ساتھ فاصلہ صرف ایک پوائنٹ کا رہ جائے گا۔ البتہ اگر غیر متوقع طور پر دونوں میچز میں ناکامی ہوئی تو 7 پوائنٹس کی کٹوتی سرفراز الیون کو تیسرے درجے پر لے جائے گی، یوں 126 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سرفہرست اور 123 پوائنٹس کی حامل تیسری پوزیشن پر موجود بھارتی ٹیم اعشاریائی فرق سے نمبر 2 بن جائے گی۔
اس وقت رینکنگ کی ابتدائی تین پوزیشنز پر پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت موجود ہیں، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا بالترتیب چوتھے سے ساتواں نمبر ہے، بنگلہ دیش کو سیریز میں شکست دینے والی افغان ٹیم آٹھویں نمبر پر برقرار رہی، سری لنکا نمبر 9 اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال بھی مختصر طرز میں گرین شرٹس کی کارکردگی بہترین رہی ہے، ٹیم نے نیوزی لینڈ سے سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، اگلے دونوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کی اور پھر ویسٹ انڈیز کو بھی کراچی میں تینوں ٹی ٹوئنٹی میں مات دی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں