More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میڈیا کے محدود کردار سے متعلق خبروں کی تردید

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میڈیا کے محدود کردار سے متعلق خبروں کی تردید

پی سی بی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں شیڈول 3 ٹی ٹونٹی میچوں میں میڈیا کے محدود کردار سے متعلق تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیا کی اہمیت اور بطور چوتھے ستون اس کے کردار کا معترف ہے۔

پی سی بی ایک میڈیا چینل کی خبر کی تردید کرتے ہوئے واضح کرنا چاہتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان کے درمیان سیکورٹی سے متعلق اجلاس گذشتہ روز کمشنر آفس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے الیکٹرونک میڈیا کی ڈی ایس این جی گاڑیوں سے متعلق ایشو زیر بحث لایا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اجلاس میں واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لبرٹی چوک قذافی اسٹیڈیم کے احاطے میں شامل نہیں۔ لبرٹی چوک پر ڈی ایس این جی گاڑیوں سے متعلق فیصلہ انتظامی معاملہ ہے۔ قذافی اسٹیڈیم سے باہر انتظامی معاملات دیکھنا پی سی بی نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار میڈیا کے کردار کو سراہتا ہے. کھیل کے فروغ اور شائقین کرکٹ کو سہولیات کی فراہمی میں پی سی بی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں