مہنگے ٹکٹ اور ورکنگ ڈیز — کراچی شائقین کرکٹ عدم دلچسپی کا شکار
صاحب جب سے شائقین کرکٹ کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا چسکا پڑا ہے وہ ٹیسٹ سے یکسر اور ون ڈے میچوں سے جزوی طور پر بیزار نظر آنے لگے ہیں اور ایسا رجحان صرف پاکستان میں دیکھا جاتا ہے، دیگر ممالک کے شائقین کرکٹ تینوں فارمیٹ کو ایک ہی لگن سے دیکھنا پسند کرتے ہیں
مگر دس سال بعد کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے اور ون ڈے سیریز شروع ہوا چاہتی ہے مگر پی سی بی ٹکٹوں کی برائے نام فروخت پریشان کیے ہوئے ہے اور ٹکٹیں بیچنے والی کوریئر سروس پر ٹکٹ خریدنے کا رجحان انتہائی مایوس کن ہے، پی سی بی نے حالات کو بھانپتے ہوئے پہلے کپتان سرفراز احمد پھر نائب کپتان بابر اعظم اور پھر عماد وسیم کو میدان میں اتارا کہ وہ عوام سے گراونڈ میں آنے کی اپیل کریں مگر شائقین کرکٹ کے کان پر جوں بھی نی رینگی تو ہیڈکوچ مصباح الحق اور وہاب ریاض کے ذریعے بھی اہالیان کراچی کو گراونڈ میں آنے کی ترغیب دلوائی ،، مگر پاکستان ایک ممتاز خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تمام تدابیر ناکام ہوچکی ہیں اور تاحال بہت ہی کم ٹکٹ بکے ہیں
اس صورت حال میں پی ایس ایل فرنچائزز اہم کردار ادا کر سکتی ہیں کہ وہ پی سی بی سے ٹکٹ خرید کر شائقین کرکٹ کو مفت فراہم کریں بصورت دیگر پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز پھیکی پھیکی نظر آنے کا اندیشہ ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں