پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز: پاکستان کی بیٹنگ جاری، چار کھلاڑی آؤٹ
کراچی (نمائندہ تابی لیکس) سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے سیشن میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 115 رنز بنا لیے۔
کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز پہلے شین میں اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 اور شان مسعود 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق 24 اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابر اعظم 54 اور سرفراز احمد4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں
سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔
کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں