آسٹریلیا پاک بھارت ٹیسٹ میچ کی میزبانی کےلئے تیار
لاہور(نمائندہ تابی لیکس) میلبرن کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے ریڈیو کمنٹری کے دوران انکشاف کیا کہ ایم سی سی اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے اکتوبر میں پاک بھارت ٹی20 ورلڈکپ میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران 90,000 سے زیادہ شائقین نے میلبرن کرکٹ کا رخ کیا تھا، اگر دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ یہاں کھیلتی ہیں تو ایسا کراؤڈ ہمیں 5 روز مسلسل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
اسٹیورٹ فوکس نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے دونوں بورڈز سے بات کرنے کی کوشش کرے گا، مجھے لگتا ہے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت بورڈز اگر رضا مندی ظاہر کرتے ہیں تو ٹیموں کے اسپورٹرز کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔
آئندہ برس ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا، آئندہ برس پاکستان کا دورہ آسٹریلیا فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں