چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان
انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی ٹورنامنٹ آسٹریلوی شہر میلبرن میں آٹھ سے بارہ نومبر تک کھیلا جائے گا ،،،پاکستان کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جاپان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
آسٹریلیا میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے محمد عرفان کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ عمر بھٹہ نائب کپتان ہونگے
دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی، ابو بکر محمود، عاطف مشتاق، حسن انور، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، محمد رضوان جونیئر، ارسلان قادر، شجیع احمد، شان ارشد، عتیق ارشد، اعجاز احمد، بلال قادر اور خضر اختر شامل ہیں
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے بھرپور موقع دیا ہے،،،،شجیح احمد،خضر اختر،حسن انور،،،محمد بلال اور اور شان ارشاد وہ کھلاڑی ہیں کہ جو پہلی دفعہ کسی عالمی درجے کے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں