صدر پی ایچ ایف نے ورلڈکپ میں شکست پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا
بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈکپ میں قومی ہاکی ٹیم نے توقعات کے عین مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک میچ بھی جیت نہ پائی، جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن پر تنقید کے روایتی تیر برسائے جا رہے ہیں
مگر صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر رلڈکپ میں شکست پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا
تحقیقاتی کمیشن ورلڈکپ میں شکست،ہاکی زوال کی تحقیقات کرے گا
کمیشن سابق اولیمپئن رشید جونئیر کی سربراہی میں قائم کیا گیا
چار رکنی کمیشن کے دیگر ارکان میں منظور الحسن سینئر،شاہد علی خان اور ماجد بشیر شامل ہیں
ماجد بشیر انکوائری کمیشن کے لیگل ایڈوائزر اور سیکرٹری بھی ہوں گے
کمیشن تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات پندرہ روز میں مکمل کرے گا
صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے کمیشن کو مکمل اختیارات کے ساتھ تحقیقات کا مینڈیٹ دے دیا
اپنی رائے کا اظہار کریں