More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

ملتان (نمائندہ تابی لیکس) انگلینڈ نے پاکستان سے ملتان ٹیسٹ بھی چھین لیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔انگلش ٹیم نے پہلی مرتبہ پاکستان کو اسکی سرزمین پر شکست دی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے سے قبل میچ کا فیصلہ ہوگیا۔
پاکستان کو انگلینڈ نے 26 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں‌فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ،
پاکستان نے چوتھے روز دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 198 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا۔ فہیم اشرف 10 رنز بنا کر جو روٹ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، جو روٹ نے ٹیسٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کر لیں۔
محمد نواز 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ابرار احمد 17 رنز، زاہد محمود اور محمد علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں