عامر کی روانگی برطانیہ کا اعلان
محمد عامر کی انگلینڈ روانگی سے متعلق اپ ڈیٹ
لاہور،23جولائی 2020ء:
پاکستان کرکٹ بورڈ اعلان کرتا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامراور مساجر محمد عمران 24 جولائی بروز جمعہ کو انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
کوویڈ 19 کے نظرثانی شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق، محمد عمران کو کورونا وائرس سے صحتیابی کے سبب کم خطرہ قرار دیا گیا ہے ، لہٰذا انہیں انگلینڈ پہنچنے پر ایک کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی تاہم کوویڈ 19 کے 2 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے تک فاسٹ باؤلر محمد عامر کو سیلف آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں