More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ - ٹکرز ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ کل سے ملک بھر کے چھ ریجنز میں شروع ہوگا۔ ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ آٹھ ریجنز میں آٹھ ستمبر جبکہ لاہور اور راولپنڈی ریجن میں 12 ستمبر کو شروع ہوگا۔ ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ میں 103 ٹیمیں اور 1500 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ملک بھر میں 255 تین روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹکرز وقاریونس لائنز مینٹور ۔ --------------------------------------------- وقاریونس چیمپینز ون ڈے کپ میں لائنز کے مینٹور مقرر۔ چیمپئنز ون ڈے کپ 12سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ یہ نیا رول میرے لیے چیلنج ہے جس کے لیے میں پوری طرح تیار ہوں۔ وقاریونس۔ یہ ٹورنامنٹ مستقبل کے اسٹارز کی شناخت میں مدد گار ثابت ہوگا۔ وقاریونس۔ انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں ُپرجوش ہوں۔ وقاریونس۔ پنجاب پریمیئر لیگ پریس کانفرنس کانفرنس پنجاب ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ چار،اکتوبر سے گیارہ اکتوبر تک گوجرانوالہ میں ہوگی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر پنجاب لیگ کے مینٹور مقرر پنجاب لیگ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان پندرہ میچز ہوں گے ۔ پی سی بی نے لیگ کے لیے این او،سی دے دیا ہے۔ توفیق عمر انٹرنیشنل کے ساتھ لوکل کرکٹرز کو بھی لیگ کا حصہ بنایا جائے گا ۔ توفیق بمگلہ دیش سے ٹیسٹ میچ ہارنا ایک دھچکا ہے ۔ یقین یے ٹیم کم بیک کرے گی ۔توفیق عمر امام الحق کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔ صائم ایوب بہت باصلاحیت ہے۔ توفیق عمر ٹکرز مصباح الحق وولوز کے مینٹور۔ لاہور ۔ سابق کپتان مصباح الحق چیمپئنز ون ڈے کپ میں وولوز کے مینٹور ہونگے۔ چیمپینز ون ڈے کپ بارہ ستمبر سے فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ اس نئے رول میں بہترین کردار ادا کرنے کے لیے پرامید ہوں۔ مصباح الحق۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹورنامنٹ اعلی معیار کی بہترین کرکٹ فراہم کرے گا ۔ مصباح الحق۔ اس مصروف انٹرنیشنل سیزن کے تناظر میں چیمپینز ون ڈے کپ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ مصباح الحق۔ مجھے امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے مستقبل کے اسٹار کرکٹرز سامنے آئیں گے۔ مصباح الحق چین/ائیشین چیمئینز ٹرافی لاہور۔قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر چین گئی ہے۔صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کا انکشاف لاہور۔قومی کھیل ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف خصوصی گرانٹ دیں۔صدر طارق بگٹی لاہور۔ابھی تک ہاکی کو وہ مقام اور عزت نہیں دی جارہی ہے جس کی قومی کھیل کو ضرورت ہے۔صدر پی ایچ ایف لاہور۔امید ہے ائیشین چیمئینز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اچھے نتائج دے گی۔طارق بگٹی لاہور۔روائتی حریف بھارت سے مقابلہ ٹف ہوگا۔وہ رینکنگ میں پاکستان سے بہت بہتر ہیں۔طارق بگٹی لاہور۔پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کےلئے اگلے ہفتے کراچی جائیں گے۔صدر فیڈریشن لاہور۔ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج واپس لیکر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا۔طارق بگٹی لاہور۔آئی جی سندھ کو کراچی کے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج لینے کےلئے خط لکھ رہے ہیں۔طارق بگٹی لاہور۔متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دے دی ہے۔صدر طارق بگٹی پاکستان شاہینز بمقابلہ بنگلادیش اے۔ پریکٹس سیشن پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کی ٹیموں کی اسلام آباد کلب میں ٹریننگ پاکستان شاہینز اسکواڈ نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان شاہینز اسکواڈ کے تیرہ کھلاڑیوں نے پریکٹس میں حصہ لیا۔ وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ آج پاکستان شاہینز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ بنگلادیش اے ٹیم نے ون ڈے سیریز سے قبل اسلام کلب میں بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کل اسلام آباد کلب میں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل مقابل ہوں گے۔ ٹکرز محمد حارث۔ خوشی ہورہی ہےکے پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان یہ سیریز ہورہی ہے۔ اسطرح کے میچز ہوتے رہنے چاہئیں۔ پی سی بی کا شکریہ کہ وہ اس طرح کے میچز کرا رہا ہے۔ کوشش کرینگے کہ اچھا کھیلیں اور اپنی ٹیم کو جتوائیں۔ ٹیم متوازن ہے کوشش ہوگی کہ تمام کھلاڑیوں کو موقع دیں۔ میں گزشتہ ایک سال سے پاکستان شاہینز وائٹ بال کا کپتان ہوں میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے۔ Message from Javelin World is loud and clear for Neeraj Chopra: The line has been revised ٹکرز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۔ ویمنز اسکواڈ۔ لاہور ۔ فاطمہ ثنا آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گی۔ ندا ڈار کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہونگی۔ عالمی ایونٹ 3 سے20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10 کھلاڑی موجودہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ سعدیہ اقبال کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ پاکستان گروپ اے میں آسٹریلیا۔ انڈیا۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ ہے جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اور پی سی بی کی مبارکباد۔ شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے تین ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں 8 ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں 8 ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

پری سیزن ریڈ بال کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں کل سے شروع ہوگا۔

کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں 8 ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

کراچی 24 جون 2024: ریڈ بال پری سیزن فیلڈنگ اور فٹنس کیمپ منگل کے روز سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں 24 کھلاڑی شریک ہیں جو 7 جولائی تک دو ہفتے کے کیمپ میں ٹریننگ کریں گے۔ کیمپ میں 25 ویں کھلاڑی کی شمولیت مقررہ وقت پر کی جائے گی۔

ریڈ بال کیمپ کے اختتام کے بعد، 15 کھلاڑی پاکستان شاہینز کے پری ڈیپارچر کیمپ میں حصہ لیں گے جو 8 سے 13 جولائی تک جاری رہے گا ۔

پاکستان شاہینز 14 جولائی کو بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ڈارون آسٹریلیا روانہ ہوگی ۔ اس دورے میں وہ دو ایک روزہ میچ کھیلنے کے ساتھ ساتھ نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

کیمپ میں شامل 24 کھلاڑیوں میں سے 8 ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں جن میں عبداللہ شفیق (17 ٹیسٹ) امام الحق (24 ٹیسٹ) خرم شہزاد (ایک ٹیسٹ) محمد وسیم جونیئر (دو ٹیسٹ) سرفراز احمد (54 ٹیسٹ) سعود شکیل (10 ٹیسٹ) عمر امین (چار ٹیسٹ) اور زاہد محمود (دو ٹیسٹ) شامل ہیں۔

پاکستان کو2024-25کے سیزن میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کیمپ کھلاڑیوں کے لیے ریڈ بال سیزن کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اگست میں دو ٹیسٹ میچز اور اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔ دونوں ہوم سیریز ہیں ۔پاکستان دسمبرجنوری میں دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے جنوبی افریقہ جائے گا اور پھر جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر دو ٹیسٹ کھیلے گا۔

کیمپ کے بارے میں ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا کہنا ہے ” اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ہم آئندہ سیزن میں نو ٹیسٹ میچز کھیلنے والے ہیں، یہ کیمپ ہم سب کے لیے ایک مصروف سیزن میں اپنی فٹنس پر کام کرنے اور تیاری کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ ڈومیسٹک سیزن میں اچھی کارکردگی دکھاکر اس کیمپ میں منتخب کیے جانے والے نوجوان کرکٹرز کوسینئر کرکٹرز کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

21 سالہ مہران ممتاز کا کہنا ہے کہ مجھے حال ہی میں این سی اے میں اسپنرز کیمپ کے لیے مدعو کیا گیا تھا اور اب کراچی میں یہ ریڈ بال کیمپ مجھے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد دے گا۔ میری طرح نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سینئر کرکٹرز کے تجربے سے سیکھنے کا یہ اچھا موقع ہے جو ریڈ بال کیمپ کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان شاہینز کے ڈارون کے دورے کا حصہ ہونے کے ناتے یہ میرے لیے اچھا موقع ہے کہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں اور ریڈبال کے مصروف سیزن سے پہلے سلیکشن کمیٹی کو متاثر کرسکوں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں