پاکستان کپ میں عمدہ کارکردگی کے حامل 7 کھلاڑی بھی فٹنس ٹیسٹ کا حصہ
ورلڈ کپ 2019کے لئے قومی ٹیم کا انتخاب کرنے کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 15سے 17اپریل تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا ،،،،پاکستان کپ میں متاثر کُن کارکردگی دکھانے والے وہاب ریاض ،عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لئے بلائے جانے کا امکان ہے ،،،،مشن ورلڈ کپ 2019میں پر کون کون ساکھلاڑی جائے گا اس کا فیصلہ کرنے کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 15سے 17اپریل تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا گیا ،،،ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی خود کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی کرے گی ،،،،قومی سلیکشن کمیٹی نے پہلے سے طلب کئے گئے 23کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عمر اکمل ،وہاب ریاض ،احمد شہزاد،افتخار احمد سمیت سات مزید کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لئے مدعو کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،،،،سلیکشن کمیٹی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو میگاایونٹ سے قبل خود کو منوانے کا بھر پور موقع فراہم کرنے کے حق میں ہے اور اس سلسلے میں ان کو ابتدائی طور ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ لے جانے پر غور جاری اور انگلش ٹیم کے خلاف سیریز اور وارم اپ میچز کے بعد ان کو حتمی اسکواڈ میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ،،ذرائع کے مطابق محمد عامر کے معیار پر پورا نہ اترنے کی صورت میں وہاب ریاض میگا ایونٹ کے لئے مضبوط امیدوار ہوں گے جبکہ عابد علی، آ صف علی، محمد حسین کو ابتدائی طور پر انگلینڈ بھجوائے جانے کا قوی امکان ہے ،،،،عماد وسیم، محمد حفیظ کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے لئے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنا ہوں گے،،کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق چیئرمین پی سی بی کی منطوری سے 18اپریل کو قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں