بنگالی ٹاٸیگرز کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
لاہور، 8 نومبر 2021ء:
بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوجوان بیٹرز حیدر علی اور خوشدل شاہ کے علاوہ ان فارم بیٹر افتخار احمد کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دورے میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس دوران، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔
قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب)
شاداب خان (نائب کپتان، ناردرن)
آصف علی (ناردرن)
فخر زمان (خیبر پختونخوا)
حیدر علی (ناردرن)
حارث رؤف (ناردرن)
حسن علی (سینٹرل پنجاب)
افتخار احمد (خیبر پختونخوا)
عماد وسیم (ناردرن)
خوشدل شاہ (سدرن پنجاب)
محمد نواز (ناردرن)
محمد رضوان (وکٹ کیپر، خیبرپختونخوا)
محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)
سرفراز احمد (وکٹ کیپر، سندھ)
شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)
شاہنواز دہانی (سندھ)
شعیب ملک (سینٹرل پنجاب)
عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)
اسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، کرنل (ر) محمد عمران (سیکیورٹی منیجر)، ابراہیم بادیس (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (مساجر)
اپنی رائے کا اظہار کریں