ون ڈے سیریز ، سرفراز احمد کا اہم بیان سامنے آگیا
بلاوایو: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بولاوایو میں ون ڈے میچ صبح سویرے شروع ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میچ صبح سوا نو بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس صبح پونے نو بجے ہوگا، یہاں سردیوں کا موسم ہے اس لئے ٹاس کی بہت اہمیت ہے، ٹاس ہارنے والی ٹیم مشکل میں گھر سکتی ہے۔ بولاوایو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی موجودگی میں ایک اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرکے ہم انہیں ورلڈ کپ کے لئے آزمانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم یاسر شاہ کو پانچ میں سے کم از کم دو میچ کھلائے گی، پہلے ہم اس سیریز میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد روٹیشن کی پالیسی کے تحت سب کو موقع دیں گے۔سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ جیتا تھا۔زمبابوے کے خلاف سیریز سے پاکستانی ٹیم آئندہ سال ورلڈ کپ کے لئے اپنی تیاریوں کا غاز کررہی ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز میں شاندار فتح کے بعد گرین شرٹس کے کھلاڑیوں نے اب زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اور میزبان ٹیم کے لیے ان فارم پاکستانی ٹیم کو زیر کرنا بڑا چیلنج ہو گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں