پی ایس ایل تھری فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا
لاہور: پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ علیم ڈار اور شوذب رضا فیلڈ امپائر ہوں گے، روشن ماہناما میچ ریفری، احمد شہاب ٹی وی امپائر اور راشد ریاض ریزرو امپائر ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فیصلہ کن معرکہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں