نعمان بٹ نے بورڈ چیئرمین احسان مانی اور ایم وسیم خان کی تعیناتی کو چیلنج کر دیا۔
گوجرانوالہ کے ریجنل صدر نعمان بٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مابین قانونی جنگ میں شدت آ گئی ہے جہاں پی سی بی نے نعمان بٹ کے خلاف ٹریبونل تشکیل دے کر ان کے خلاف انکوائری کی تیاری کر لی ہے، وہیں نعمان بٹ نے بال پی سی بی کے کورٹ میں پھینکتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی کی تعنیاتی کو غیر آئینی اور غیر قانونی ثابت کرنے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹکا دیا ہے
ہائیکورٹ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے نعمان بٹ کہ پٹیشن پر پی سی بی حکام سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے
نعمان بٹ کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن کے مندرجات کچھ یوں ہیں
ہائیکورٹ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے کرکٹ بورڈ کو 21 مئی کے نوٹس جاری کر دیے۔
نعمان بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں احسان مانی اور وسیم خان کی تعیناتی کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے۔
وسیم خان کی تعیناتی بورڈ ممبران کالعدم قرار دے چکے، ایم ڈی برطانوی شہری بھی ہیں۔ پٹیشن میں موقف
احسان مانی بھی برطانیہ میں مستقل رہائش کا درجہ رکھتے ہیں۔یہ مفادات کا تصادم ہے۔ پٹیشن میں موقف
ہائیکورٹ نے پٹیشن پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
پٹیشن میں کوئٹہ میں ہونیوالی بورڈ میٹنگ میں پانچ اراکین کے اکثریتی فیصلے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
کرکٹ بورڈ کے دونوں اہم عہدیداروں کی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز
وسیم خان برطانوی شہری ہیں، انکی تعیناتی کالعدم قرار دی جا چکی، انہیں کام کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ شیگان اعجاز
کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق اکثریتی اراکین کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ شیگان اعجاز
اپنی رائے کا اظہار کریں