پاک نیوزی لینڈ سیریز پاکستان میں کروائی جائے ، کیویز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کر دی
لاہور: پاک نیوزی لینڈ سیریز پاکستان میں کروائی جائے ،نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے پی سی بی کی پیش کش کی تصدیق کر دی ۔کیوی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے دعوت نامہ ملنے کے بعد سکیورٹی اداروں، بورڈ اور کھلاڑیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست پر مذکورہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ کیویز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث 2003 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاہم اب رواں سال نومبر میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو باہمی سیریز پاکستان میں کرانے کی آفر کی تھی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں