نیوزی لینڈ ویمنز نے بھارت کو دوسرے ٹی20 میں شکست دیدی
آکلینڈ : سوزی بیٹس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
How good! ????????
NZC SCORECARD | https://t.co/6N7PssFNDP#NZvIND #CulturesCombined pic.twitter.com/tUBqyFf89E
— WHITE FERNS (@WHITE_FERNS) February 8, 2019
نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارتی روڈریگس کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔
آکلینڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو کیوی ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناکر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کےلئے 136 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کی طرف سے روڈریگس نے 72 اور مندھانا نے 36 رنز بنائے۔ کیویز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث بھارت کی 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔
Congrats @SuzieWBates Player of the Match! ????????
NZC SCORECARD | https://t.co/9AzbOLgQmx#NZvIND #CulturesCombined pic.twitter.com/3b3VqnnR6Q
— WHITE FERNS (@WHITE_FERNS) February 8, 2019
نیوزی لینڈ کی طرف سے مائر نے دو جبکہ ڈیوائن کر، کارسپیرک نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سوزی بیٹس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 20 ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے بھارت کو میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری قائم کرلی۔
سوزی بیٹس 62 اور کپتان سیتھرویٹ 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں