کم عمر ترین پراٸیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے کا اعلان نماز جنازہ
میڈیا سیل
پاکستان ہاکی فیڈریشن
13 جولائی 21ء (پریس ریلیز)
اعلان نماز جنازہ
پاکستان ہاکی کے مایہ ناز فل بیک، 1994 عالمی ہاکی کپ گولڈمیڈلسٹ اور 1994 ورلڈ کپ سکواڈ کے کم عُمر ترین پرائیڈ آف پرفامنس اولمپین نوید عالم کینسز کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے، مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ میں ادا کی جائیگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین آصف باجوہ، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید، ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر ر جاوید ارشد منج سمیت پاکستان ہاکی فیملی سے وابسطہ شخصیات، اولمپینز انٹرنیشنل کھلاڑی ، ٹیکنیکل آفیشلز نماز جنازہ میں شرکت کرینگے
میڈیا سیل
پاکستان ہاکی فیڈریشن
13 جولائی 21ء (پریس ریلیز)
پاکستان ہاکی کا ایک اور ستارہ ٹوٹ گیا،اولمپین نوید عالم انتقال کرگئے، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ، چیئرمین قومی ہاکی سکیلکشن کمیٹی منظور جونیئر سمیت ہاکی فیملی کا اظہار تعزیت، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز کے آج کے میچز ملتوی کردیئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی کے مایہ ناز فل بیک، 1994 عالمی ہاکی کپ گولڈمیڈلسٹ اور 1994 ورلڈ کپ سکواڈ کے کم عُمر ترین پرائیڈ آف پرفامنس اولمپین نوید عالم کینسز کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے، اولمپین نوید عالم کو چند ہفتے قبل کینسر کا مرض تشخیص پوا، جس کے علاج کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت سابق اولمپینز اور ہاکی کمیونٹی کی جانب سے علاج معالجہ کے سلسلہ میں کاوشیں کی گئیں اور حکومت سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر اولمپین نوید عالم مرحوم کے علاج کے تمام تر اخراجات حکومت سندھ کے ذمہ لے لئے گئے تھے۔ آج اولمپین نوید عالم کیمو تھراپی کے عمل کے دوران خالق حقیقی سے جاملے ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین محمود آصف ناجوہ، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر، ممبران قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین کلیم اللہ، اولمپین ناصر علی، اولمپین خالد حمید، اولمپین ایاز محمود اولمپین وسیم فیروز، ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف سید ظاہر شاہ, ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید، ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم، قومی ہاکی کوچز رانا ظہیر، مدثر علی خان، اولمپین سمیر حسین سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام ملحقہ یونٹس سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ایسوسی ایٹ، سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن محم رمضان جمالی، سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی، سیکرٹری کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن ہدائت اللہ، سیکرٹری کے ایچ ای حیدر حسین سمیت پاکستان ہاکی فیملی سے وابسطہ افراد نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اولمپین نوید عالم کی وفات پاکستان ہاکی کے لئے صدمہ ہے۔ نوید عالم ایک اچھے ساتھی اور بہترین ہاکی کھلاڑی تھے ۔ پاکستان ہاکی کا ایک اور ستارہ ہم سے بچھڑ گیا۔ اللہ پاک مرحوم کے اہل خانہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے آج کے میچز اولمپین نوید عالم کے انتقال کے سوگ میں منسوخ کردیئے ہیں۔ آج کے میچز کل کو ری شیڈول کردیئے گئے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں