ہم گیند کو شاید ریورس نہیں کر پارہے تھے، نسیم شاہ
راولپنڈی (نمائندہ تابی لیکس)قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اہتمام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید ہم سے گیند زیادہ ریورس نہیں ہورہی پھر بھی بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا، ہمارا اپنا انداز ہے اور ان کا اپنا انداز ہے۔
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ زندگی میں چیلنج کا مزہ آتا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ میچ میں اپنا سو فیصد دوں، انجری کسی بھی وقت آسکتی اسلیے میں کسی بھی خدشے کو چھوڑ پر صرف اپنی بالنگ پر فوکس کرتا ہوں۔
نسیم شاہ نے کہا کہ ’ہم کوشش کرینگے جو ہماری کارکردگی ہے اس میں بہتری ہو، کوشش کرتا ہوں کہ کچھ اچھا سیکھوں اور کھیلوں، پچ اچھی ہو تو زور لگانا پڑتا ہے، ہمارے ہاتھ میں جو ہوتا ہے ہم اسی طرح بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتےہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں