نسیم شاہ T20 کے باقی میچ نہیں کھیلیں گے
نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار ہوگئے
راولپنڈی، 10 اکتوبر 2020ء:
سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ گروئن میں تکلیف کی شکایت کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
نسیم شاہ کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نسیم شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں رپورٹ کریں گے جہاں موجود پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔
ڈاکٹر سہیل سلیم، سربراہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس اسائنسز:
ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم نے انہیں بہت احتیاط سے استعمال کرنا ہے، لہٰذا جیسے ہی انہوں نے تکلیف کا اظہار کیا تو ہم نے فوری طور پر انہیں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار کروا کر لاہور طلب کرلیا ہے تاکہ ان کی انجری کا جائزہ لے سکیں۔
پی سی بی اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں