نجم سیٹھی کی مشکلات میں اضافہ ، اہم کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے طلب کر لیا
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا ،چیف جسٹس آف پاکستان نے چیئرمین پی سی بی ،سی ڈی اے اور سیکرٹری کیڈ کو جمعے کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کیس کی سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ شکرپڑیاں میں جوہورہاہے وہ نیشنل پارک کی خلاف ورزی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی سی بی عدالت میں موجود ہیں؟،اس پر نمائندہ نے پی سی بی نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی ملک میں نہیں۔عدالت نے شکرپڑیاں میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے درخت نہ کاٹے جائیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ جو سوچ ہے کہ کرلیں گے،ہوجائےگا،ایسے نہیں چلے گا۔عدالت نے وزارت ماحولیاتی تبدیلی سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے۔ چیئرمین پی سی بی،سی ڈی اے اورسیکرٹری کیڈکو بھی آئندہ جمعہ کوریکارڈسمیت بلا لیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں