پاکستانی ٹیم کے ہوم میچز کیلئے کون سے ملک کا انتخاب کر سکتے ہیں، نجم سیٹھی نے سب بتا دیا
لاہور:پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ہوم میچز کیلئے ملائیشیا کا انتخاب کیا جا سکتا ہے ، جلد گرائونڈز کا جائزہ لینے کیلئے ملائیشیا کا دورہ کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ہوم میچز کے لیے ملائیشیا کا انتخاب کیا جا سکتا ہے ، جلد گرائونڈز کا جائزہ لینے کیلئے ملائیشیا کا دورہ کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ دبئی کی نسب ملائیشیا میں میچز کے انعقاد سے ہمارا بجٹ بھی پچاس فیصد کم ہو جائے گا ، پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد بھی ملائیشیا میں کرایا جا سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے ایک دو کے علاوہ تمام ٹیموں نے ریونیو جمع کرا دیا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں