آخر نجم سیٹھی نے اپنی بڑی غلطی مان لی
ورلڈ الیون اور پاکستان کے مابین جاری سیریز میں تماشائیوں کی وہ تعداد دیکھنے میں نہیں آ رہی جس کی پی سی بی توقع کر رہا تھا،،، اور اس کی بڑی وجہ ٹکٹوں کا مہنگا ہونا ہے،،،چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے تو ابتدائی دنوں میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ میں 500 ٹکٹ کے بھی حق میں نہیں،،،ٹکٹ کی قیمت کم از کم 1000 روپے ہونی چاہیے
مگر اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی کم تعداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کی نیندیں اڑا دیں ہیں کیونکہ کم تعداد سے بھارت جیسے ملک کو تنقید کا موقع مل جائے گا اور پاکستان کی جگ ہنسائی متوقع ہے
آج چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صلاح گیروں نے غلط مشورے دیے اور ٹکٹ اتنے مہنگے نہیں ہونے چاہیں تھے اور آئندہ سیریز میں اس کا خیال رکھے گا،،،،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام اہم شہروں کے اسٹیڈیم بہتر کیے جارہے ہیں اور جوں جوں حالات بہتر ہونگے ہر اہم شہر میں بین الاقوامی میچز کروائے جائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں