نجم سیٹھی — بھارت میں بھارتی میڈیا پر چڑھ دوڑے
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھارت کے خلاف اپنی جارحانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور آج کل وہ بھارتی شہر کولکتہ میں آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کے لیے موجود ہیں
جہاں انہوں نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب کی عوام پاک بھارت کرکٹ کے لیے بے قرار رہتی ہے مگر بھارتی میڈیا نے کبھی بھی اپنی حکومت پر دباو نہیں ڈالا اور نہ ہی پاک بھارت کرکٹ کے ممکنات کے لیے آواز اٹھائی
نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی کے فیصلے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان موجود نہیں ہے اور انہیں امید ہے کہ آئی سی سی کی تشکیل کردہ کمیٹی اکتوبر تک اپنا فیصلہ دے دے گی
فیوچر ٹور پلان پر بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگلے پانچ سال کے ایف ٹی پی میں پاک بھارت سیریز شامل نہیں تاہم اگر آئی سی سی پاک بھارت سیریز کے ہونے کا فیصلہ کرتی ہے تو پھر آئی سی سی کو ہماری شرائط ماننا ہوگی اور ایف ٹی پی میں تبدیلی کرنا ہوگی
انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاک بھارت سیریز کے لیے اپنی حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہماری حکومت پاک بھارت سیریز کروانے خواہاں ہے،،،، ہم نیوٹرل وینیو پر بھی سیریز کھیلنے کی دعوت دیتے ہیں تو بھارتی بورڈ حکومتی رضا مندی سے مشروط کر دیتا ہے جبکہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان اور بھارت کی عوام پاک بھارت سیریز کے حق میں ہیں اور پاک بھارت سیریز مالی طور پر دونوں بورڈز کے لیے انتہائی مفید ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں