نجم سیٹھی — بطور چیئرمین پہلی پریس کانفرنس
جی ہاں نجم سیٹھی ایک بار پھر سے چیئرمین پی سی بی بن گئے ہیں،،، اس سلسلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں گورننگ باڈی کا یک نقاطی اجلاس ہوا جسمیں نجم سیٹھی کو بلا مقابلہ آئندہ تین برس کے لیے چیئرمین منتخب کرلیا گیا
بعد ازاں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قزافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کی جسمیں وہ سخت سوالوں کو ہنسی مزاق میں ٹال گئے جبکہ اپنے مفاد کے سوالوں کا بڑے دوستانہ انداز میں جواب دیتے نظر آئے،،،، انہوں نے کہا وہ ابھی نہیں بتا سکتے کہ ورلڈ الیون کے ساتھ ساتھ کون کون سے کھلاڑی آرہے ہیں تاہم یہ بتا سکتا ہوں کہ دنیائے کرکٹ کے اہم کھلاڑی ورلڈ الیون میں شامل ہونگے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو ناقابل تسخیر بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور وہ ایسا ڈومیسٹک سٹرکچر وضع کرنا چاہتے ہیں کہ جو قومی کرکٹ ٹیم کے سود مند ثابت ہو،،، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو بحال کروانا بلا شبہ ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا اور کوشش ہوگی کہ ان کے دور میں ذیادہ سے ذیادہ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں،،، انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون اور پی ایس ایل کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونے میں مدد ملے گی،،،، نجم سیٹھی نے میڈیا سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ تعاون کی فضا برقرار رکھی جائے اور غیر ضروری تنقید اور کردار کشی سے پرہیز کیا جائے
ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا جسٹس قیوم رپورٹ کے کرداروں کو وہ چھیڑ اس لیے نہیں سکتے کہ وہ اب عوامی ہیروز بن چکے ہیں اور ٹی شوز بھی کرتے ہیں تاہم انہوں نے ایک سبق ضرور سیکھا ہے کہ کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائَے گا جس کا ثبوت ہم نے پی ایس ایل میں ہونے والے سپاٹ فکسنگ دیا ہے
نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام کمیٹیاں تحلیل کردی گئی ہیں اور جلد ہی نئی کمیٹیاں بنا دی جائیں گی تاہم کمیٹیوں کی تعداد پہلے سے کم ہوگی،،، انہوں نے کہا کہ آئین میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ گورننگ باڈی میں کرکٹرز شامل ہوں تاہم گورننگ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں یہ شکایت بھی دور کر دی جائے گی اور گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو شامل کیا جائے گا
نجم سیٹھی نے سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے چِیئرمین بننے کی حمایت کی تھی
اپنی رائے کا اظہار کریں