ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم منیجمنٹ مکمل کرلی
ملتان سلطانز پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے طور پر پی ایس ایل میں شامل کی گئی اور یہ پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیموں میں سرفہرست ہے اور اس کو دوبئی کے شون گروپ نے خریدا ہے
پی ایس ایل 2018 کے لیے پلیئرز ڈرافٹنگ لاہور میں منعقد ہوگی جسمیں کرکٹ کے بڑے ناموں کی شرکت متوقع ہے
ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم منیجمنٹ مکمل کر لی ہے اور اس میں شامل چہرے ذیادہ تر پی آئی اے کے سابق کھلاڑیوں سے شامل کیے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق
ٹام موڈی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے
وسیم اکرم ڈائریکٹر کے علاوہ باولنگ کوچ بھی ہونگے
معین خان کے بھائی ندیم خان ٹیم منیجر کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے
شعیب ملک کو ملتان سلطانز کی کپتانی سونپی گئی ہے
محمد وسیم بیٹنگ کوچ ہونگے جبکہ حیدر اظہر جنرل منیجر کرکٹ آپریشنز مقرر کیا گیا ہے
12 نومبر کو لاہور میں ہونے والی ڈرافٹنگ میں ملتان سلطانز کی جانب سے وسیم اکرم، ٹام موڈی اور شعیب ملک شرکت کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں