محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
لاہور(نمائندہ تابی لیکس)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ٹوئٹر پر پی ایس ایل 8 کی فرنچائز ملتان سلطانز نے رضوان کی جرسی جیسی چھوٹی جرسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور اپنے کپتان کو مبارکباد پیش کی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی محمد رضوان کو مبارکباد دی جارہی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں