More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

لاہور: باولنگ ایکشن پر پابندی کا شکار آف اسپنر محمد حفیظ 17 اپریل کو باولنگ ٹیسٹ کیلئے برطانیہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے باو¿لنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔محمد حفیظ کے باو¿لنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ کی لف بورو یونیورسٹی میں ہوگا۔
یاد رہے کہ محمد حفیظ کیریئر میں کئی مرتبہ باو¿لنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا اور نومبر میں ان کے باولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے باو¿لنگ پر پابندی عائد کردی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں