More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

سابق کپتان محمد حفیظ کے پی ایس ایل کیرئیر کا اختتام

سابق کپتان محمد حفیظ کے  پی ایس ایل کیرئیر کا اختتام

لاہور (نمائندہ تابی لیکس) کیا محمد حفیظ کا پی ایس ایل کیرئیر اختتام پذیر ہوگیا ہے پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے کسی فرنچائز نے سینئر آل راونڈر کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔
گزشتہ روز کراچی میں ہونےوالی پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے کھلاڑی کی ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے،ڈرافٹ میں 517 غیر ملکی اور 491 پاکستانی پلیئرز رجسٹرڈ تھے تمام ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا، جبکہ کئی نامور نام کسی بھی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے، پشاور زلمی نے 17 جبکہ دیگر ٹیموں نے 18،18 پلیئرز پر مشتمل اسکواڈ مکمل کرلیا، پشاور زلمی ایک پلیئر کا اعلان بعد میں کرے گی۔
پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے کسی فرنچائز نے سینئر آل راونڈر محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا،جنہوں نے گزشتہ برس لاہور قلندرز کو پی ایس ایل چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، تاہم رواں برس انہیں کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔ جبکہ تمام ٹیموں کی جانب سے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں