محمد عامر کے چاہنے والوںکے لئے اچھی خبر
لاہور(نمائندہ تابی لیکس) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامرنے نجم سیٹھی کے آنے کے بعد بعد آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دروازے کھل گئے ہیں جبکہ رمیز راجا نے اپنے دور میں صرف پی سی بی پول میں شامل کرکٹرز کو ٹریننگ کی اجازت تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر محمد عامر آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے کرکٹر کی ملاقات بھی متوقع ہے۔
مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر مدعو کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
محمد عامر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے، فاسٹ بولر نے احسان مانی کے دور میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم ہیڈ کوچ مصباح اور بولنگ کوچ وقاریونس کی موجودگی میں نہیں کھیلنا چاہتے تاہم وہ مختلف لیگز کھیل رہے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں