More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان،محمد عباس حصہ بن گئے

آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان،محمد عباس حصہ بن گئے

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال 2018 کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا جبکہ پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس ٹیسٹ ٹیم کے فائنل الیون میں شامل ہو گئے۔بھارت کے ویرات کوہلی 3 ایوارڈز پانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

ویرات کوہلی دونوں ٹیموں کے کپتان قرار دئیے گئے جبکہ ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔

کوہلی ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں سال کے بہترین کھلاڑی بنے ، کرکٹر آف دی ائیر بنتے ہی سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی بھی جیت لی جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ کو ٹی 20 انٹرنیشنل پرفارمنس آف دی ائیر کا ایوارڈ ملا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں