کپتان کراچی کنگز — مورگن نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا
انگلش بلے باز مورگن نے آج شارجہ میں پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا اور وہ عماد وسیم کی عدم دستیابی پر کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دیں گے
مورگن نے اس امکان کو رد کیا کہ آئندہ برس انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آ سکتی ہے،، تاہم انہوں نے ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہیں ہموار ہونگیں،،،،
تابی لیکس کے سوال پر مورگن نے معزرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لمبے عرصے سے اپنی فیملی سے دور ہیں اور ایسا ممکن نہیں وہ کراچی کنگز کے پاکستان میچز کھیل پائیں گے
انہوں نے پی ایس ایل کو کامیاب لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا کہ پی ایس ایل آئندہ دو سالوں میں کتنی کامیابی سمیٹی گی،،، انہوں نے کہا کہ لیگز میں مقابلے کا رجحان خوش آئند ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں