مچل جانسن کا انکار — مکی آرتھر سے عداوت یا آئی پی ایل سے پیار
جی ہاں آسٹریلوی فاسٹ باولر مچل جانسن نے پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی ٹیم اور پی ایس ایل انتظامیہ کو صدمے سے دوچار کردیا جب انہوں نے پاکستانی سپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی کے ٹویٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مصروفیت اور آرام کی غرض سے پی ایس ایل سے دستبردار ہورہے ہیں اور کچھ عرصہ کرکٹ سے دور رہنا چاہتے ہیں
فیضان لاکھانی نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جانسن نے آئی پی ایل میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پی ایس ایل کو خدا حافظ کہا ہے،،، انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ کراچی کنگز کے ہیڈکوچ مکی آرتھر ہیں اور آسٹریلین کھلاڑی ان کی کوچنگ میں کھیلنے پر خوش نہیں ہوتے
اپنی رائے کا اظہار کریں