مصباح الحق نے سرفراز کی کپتانی کا جائزہ لینے کا طبل بجا دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈکپ میں فٹنس کے مسائل دیکھنے میں آئے مگر سخت گرمی میں بھرپور حصہ لیکر سرفراز احمد نے نہ صرف سات سے نو کلو وزن کم کیا ہے اور فٹنس بھی بہتر بنائی ہے
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے جب سرفراز احمد کی کپتانی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے سرفراز احمد کی فٹنس کی تعریف تو کی لیکن کپتانی کے حوالے سے کہا کہ اس پر سوچ بچار ہورہی ہےاور جائزہ لیا جا رہا ہے کہ وہ کپتانی کا بوجھ کس حد تک برداشت کر سکتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں